ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام کی شرکت کے بغیر کسی شہر کی ترقی ناممکن : وینکیا نائیڈو

عوام کی شرکت کے بغیر کسی شہر کی ترقی ناممکن : وینکیا نائیڈو

Sun, 25 Sep 2016 11:28:56    S.O. News Service

بنگلورو24؍ستمبر(ایس او نیوز) عوام کی شرکت اور حصہ داری کے بغیر کسی شہر کو ترقی دے کر اسمارٹ سٹی بنانا کسی حکومت کے بس میں نہیں ، یہ بات آج مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے کہی۔ہبلی کے کاٹن مارکیٹ میں ہبلی دھارواڑ سٹی کارپوریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سو شہروں کو اسمارٹ سٹی کا درجہ دینے کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے منظوری دی گئی ہے، لیکن جب تک عوام کا تعاون ان شہروں کی ترقی کیلئے نہیں ملے گا اس وقت تک ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کی بدولت ہی اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت شہروں کو بنیادی ڈھانچہ پینے کا پانی ، ٹرانسپورٹ نظام ، اچھی سڑکیں ، مسلسل بجلی وغیرہ فراہم کی جاسکتی ہیں۔ ان تمام سہولیات کے بغیر کوئی شہر اسمارٹ سٹی نہیں کہلا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے مقامی بلدی اداروں کا بھی بھرپور تعاون لیا جائے گا اور ساتھ ہی ان شہروں کی پاکی صفائی پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ان شہروں کی ترقی کیلئے دئے جانے والے پانچ سو کروڑ روپے ناکافی ہیں۔ بلدی اداروں کی آمدنی کے ذرائع میں اضافہ پر بھی توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدی اور شہری انفرا اسٹرکچروں میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر، رکن پارلیمان پرہلاد جوشی ، اراکین کونسل پردیپ شٹر، بسوراج ہوراٹی ، ڈپٹی کمشنر ایس بی بمن ہلی ، کارپوریشن کمشنر سدلنگیا ہیرے مٹھ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔


Share: